شہباز شریف کو پھر نیب گرفتاری کا خدشہ، بڑا قدم اٹھا لیا

شہباز شریف کو پھر نیب گرفتاری کا خدشہ، بڑا قدم اٹھا لیا
شہباز شریف کو پھر نیب گرفتاری کا خدشہ، بڑا قدم اٹھا لیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں متوقع گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی طرف سے زیر التوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے،تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔ شہباز شریف نے درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 1972ءمیں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، سماج کی بھلائی کیلئے 1988ءمیں سیاست میں قدم رکھا۔ موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی جس میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ءمیں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا۔

شہباز شریف نے درخواست میں نیب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2018ءمیں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا، نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -