سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز

سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: سفیرِ ...
سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.

سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان میتوں کے حوالے سے کام کر رہا ہے، جہاں پر بھی پاکستانی کی میت ہوتی ہے اسے محفوظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ہسپتالوں میں سرد خانے میتوں سے بھرے پڑے ہیں، دو جون اور چھ جون کو قومی ائیر لائن کے ذریعے چالیس میتیں پاکستان روانہ کی جائیں گی.

سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز نے اپنے ویڈیو بیان میں کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور یقین دہانی کروائی کہ سفارت خانہ پاکستان کا پورا عملہ مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کر رہا ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے حکومتِ پاکستان اور سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب سے متعلق منفی اور غلط پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -