پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرانے عوا م کو ایک اور خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو روپے فی کلو کمی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 24 روپے سستا ہو گیاہے اس کی نئی قیمت 1298 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی جون کے مہینے کیلئے کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے چھ پیسے کمی کر دی ہے جس کے بعد اب نئی قیمت 74 روپے 52 ہو گئی ہے ۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔