کورونا کے خلاف اقدامات ،ڈبلیو ایچ او نے سندھ حکومت کی تعریف کردی

کورونا کے خلاف اقدامات ،ڈبلیو ایچ او نے سندھ حکومت کی تعریف کردی
کورونا کے خلاف اقدامات ،ڈبلیو ایچ او نے سندھ حکومت کی تعریف کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے بچاو کے لیے کیے گئے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ گنجائش 6600 ٹیسٹ کردی ہے مگر لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2 ہسپتالوں میں تشدد ہوا، اس لیے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور عملہ محفوظ رہے کیونکہ ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے لہذا اسپتالوں میں توڑ پھوڑ یا ڈاکٹروں کو ہراساں کرنا براداشت نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے کورونا کے خلاف سندھ حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے متعلق ہسپتال قائم کرنے سے ڈبلیو ایچ او کو آگاہ کیا، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے بہتر نتائج دیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -