لاہور میں کوئی بھی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ،انداز ے کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ70ہزار ہو گئی،شہریوں کے لیے خوفناک خبر آگئی

لاہور میں کوئی بھی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ،انداز ے کے مطابق متاثرہ افراد ...
لاہور میں کوئی بھی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ،انداز ے کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ70ہزار ہو گئی،شہریوں کے لیے خوفناک خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے جبکہ لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی۔ سمری میں بتایا گیا کہ کورونا ہاٹ سپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5.18اور سمارٹ سیمپلنگ میں 6.1فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاو¿ن میں 7.14 فیصد رہا۔سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔محکمہ صحت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے لاہور میں 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاون کی سفارش کی ہے، سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کو قرنطینہ میں یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -