سٹیو سمتھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءپر کس ٹورنامنٹ میں شرکت کا پلان بنا لیا؟ حیران کن خبر آ گئی

سٹیو سمتھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءپر کس ٹورنامنٹ میں شرکت کا پلان بنا لیا؟ ...
سٹیو سمتھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءپر کس ٹورنامنٹ میں شرکت کا پلان بنا لیا؟ حیران کن خبر آ گئی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءپر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کا پلان بنا لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت سے بڑا کوئی اعزاز نہیں، پہلی ترجیح تو ملک کی نمائندگی ہے لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی اور اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کا انعقاد ہوتا ہے تو شرکت کیلئے تیار ہوں۔سٹیو سمتھ نے پیر کو سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلز کے سکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی، کرکٹرز لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار میدان میں اترے ہیں۔

واضح رہے کہ سٹیو سمتھ کا آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز کیساتھ معاہدہ ہوا اور ان کو کپتان بھی مقرر کردیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ایونٹ ملتوی ہوگیا، اب اس کیلئے رواں سال کے آخر میں نئی ونڈو تلاش کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

مزید :

کھیل -