فواد چوہدری اور شہباز گل۔۔۔طلال چوہدری نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا منہ کھول دیا

فواد چوہدری اور شہباز گل۔۔۔طلال چوہدری نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا منہ کھول ...
فواد چوہدری اور شہباز گل۔۔۔طلال چوہدری نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا منہ کھول دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سیاسی یتیم نوکری حلال کرنے کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں،جعلی دانشور شہباز گل کو یونیورسٹی سے خواتین کو ہراساں کرنے پر نکالا گیا،آٹا چینی چور عمران مافیا کو بچانے کے لئے ہر روز جھوٹے بیان دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جھوٹے ترجمان قوم کو جواب دیں کہ 53 روپے سے 90 روپے چینی کے ڈاکے کا پیسہ کس کس کی جیب میں گیا؟جھوٹے ترجمان تحقیقات اس بات کی کرائیں کہ زمان پارک کا گھر عمران خان نے کس کے پیسے سے بنایا؟۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی بونے نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا نام لے کر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں،قوم کورونا سے مر رہی ہے اور سیاسی بھانڈوں کی جوڑی ہر روز تماشا لگاتی ہے،فواد چوہدری کو عمران خان منہ نہیں لگاتا، اس لیے ہر روز بیان دے کر انتظار کرتا ہے کہ شاید آج بلا لے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -