کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش کیا ہے؟ عاقب جاوید ایک بار پھر میدان میں آ گئے

کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش کیا ہے؟ عاقب جاوید ایک بار پھر میدان میں آ گئے
کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش کیا ہے؟ عاقب جاوید ایک بار پھر میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کہ سلیم ملک ہوں یا شکیل شیخ، کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش ہے کہ اسے بورڈ میں ملازمت مل جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ آج تک کوئی ایسی مثال موجود نہیں کہ جو پی سی بی میں ملازمت کرے وہ دو ٹوک باتیں بھی کرتا ہوں، اس ملک میں جس کی پی سی بی سے وابستگی کی تمنا پوری ہو جائے، وہ چین سے سوتا ہے اور جسے موقع نہیں ملتا وہ بے چین نظر آتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان میں ریجن اور ایسوسی ایشن کا کلچر ٹھیک نہیں، اوپر سے نیچے تک ووٹ کے ذریعے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرکے لوگ عہدہ پاتے ہیں،ملکی کرکٹ کی بہتری کا حل سکول، کالج اور کمیونٹی کرکٹ ہے، بیٹل آف قلندرز اس کی مثال ہے۔

مزید :

کھیل -