”کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن فیشن ہیں“ عمران اسماعیل کا ایسا بیان کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن فیشن ہیں ۔نجی نیوز چینل بول نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ کورونا اور خاص طور پر لاک ڈاﺅن فیشن سمبل ہیں کیو نکہ اس وقت نیو یارک ،لاس اینجلس ،لندن اور روم بند ہیں اس لیے کورونا کے باعث لاک ڈاﺅن کر کے شہر وں کو بند کرنا فیشن بن گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کورونا سے صحت یابی کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کو جڑی بوٹیوں سے علاج کا بھی مشورہ دیا تھا ۔