سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا مگر کیا موقف اختیار کیا ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا مگر کیا موقف اختیار کیا ...
سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا مگر کیا موقف اختیار کیا ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کو کوئی ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو فراہم کی جائے، بورڈ کے پاس ان کے خلاف کچھ تھا تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی بات ہوتی ہے تو بورڈ حکام آئی سی سی کا بہانہ بناتے ہیں۔ جس اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جارہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہوچکا ہے، معاملے کو اب ختم ہونا چاہئے اس بار پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔یاد رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے 8 سال بعد ختم کردیا تھا۔سابق کرکٹرز انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور راشد لطیف نے مطالبہ کیا تھا کہ سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے۔

مزید :

کھیل -