ویسٹ انڈیز کے بعد ایک اور ملک کے کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ بھی شروع ہو گیا

ویسٹ انڈیز کے بعد ایک اور ملک کے کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ بھی شروع ہو گیا
ویسٹ انڈیز کے بعد ایک اور ملک کے کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ بھی شروع ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی موذی وباءکے باعث کچھ عرصہ وقفے کے بعد سری لنکن کرکٹرز کا تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ ٹریننگ کیمپ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 روزہ ٹریننگ کیمپ کے ابتدائی سیشن میں کرکٹرز کو میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹریننگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جبکہ کھلاڑیوں کو ماسک پہنا کر فاصلے پر بٹھایا گیا اور لیکچر دینے والے عملے کو بھی ماسک پہنائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل سے یہ کرکٹرز گراؤنڈ ٹریننگ کرسکیں گے، اگلے ماہ بھارت کے خلاف شیڈول سیریز کی تیاریوں کیلئے کیمپ میں زیادہ تر باﺅلرز شریک ہیں جبکہ چند کرکٹرز وہ بھی ہیں جن کیلئے بحالی پروگرام ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -