زمین گول ہے یا فلیٹ ہے؟ ناسا کی جانب سے تازہ راکٹ لانچ کے بعد تصاویر سامنے آگئیں، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

زمین گول ہے یا فلیٹ ہے؟ ناسا کی جانب سے تازہ راکٹ لانچ کے بعد تصاویر سامنے ...
زمین گول ہے یا فلیٹ ہے؟ ناسا کی جانب سے تازہ راکٹ لانچ کے بعد تصاویر سامنے آگئیں، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سبھی جانتے ہیں کہ زمین گول ہے مگر بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کا ماننا ہے کہ زمین گول نہیں بلکہ فلیٹ ہے۔ اب ایلن مسک کے گزشتہ دنوں لانچ کیے گئے سپیس ایکس سے زمین کی نئی تصاویر سامنے آ گئی ہیں جس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ زمین فلیٹ نہیں بلکہ گول ہے اور ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق زمین کو گول ماننے والے لوگ ان لوگوں کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑا رہے ہیں جو زمین کو فلیٹ سمجھتے تھے۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”ہائے فلیٹ ارتھرز، ہم نے ابھی دو امریکیوں کو خلاءمیں بھیجا ہے اور وہ لائیو مناظر دکھا رہے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں زمین کی ویڈیوز اور تصاویر آ رہی ہیں۔ ان میں دیکھ لو، ہمارے پاس ثبوت آ گیا ہے کہ زمین گول ہے، تمہارے پاس زمین کے فلیٹ ہونے کاکیا ثبوت ہے؟“ واضح رہے ایلن مسک کی سپیس ایکس کمپنی کے بنائے ہوئے اس خلائی جہاز میں ناسا کے دو خلاءباز خلائی سٹیشن پر گئے ہیں اور اس سفر میں زمین کی درجنوں نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -