لاک ڈاﺅن میں نرمی لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ان حالات میں آپ اپنے گھر کو کیسے صاف رکھ سکتے ہیں؟ جانئے

لاک ڈاﺅن میں نرمی لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ان حالات میں آپ اپنے ...
لاک ڈاﺅن میں نرمی لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ان حالات میں آپ اپنے گھر کو کیسے صاف رکھ سکتے ہیں؟ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن ختم ہو چکا ہے لیکن دوسری طرف کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایسے میں آپ اپنے گھر کو کورونا وائرس سے کیسے صاف رکھ سکتے ہیں اور اس موذی وائرس سے خود کو کیسے بچا سکتے ہیں؟ ماہرین نے اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں ایسی چیزیں جنہیں آپ بار بار چھوتے ہیں، انہیں باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کرتے رہیں۔ ان میں فرش، دروازوں، کھڑکیوں اور فریج وغیرہ کے ہینڈلز، کچن کی الماریاں اور دیگر ایسی چیزیں شامل ہیں۔ اپنے بیگ اور دیگر ایسے سامان کو بھی باقاعدگی سے صاف کرتے رہیں۔ جب بھی باہر سے آئیں اپنے سامان کو الگ جگہ پر رکھیں اور ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد ہی اندر لائیں۔کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے لیے مارکیٹ جانے کی بجائے کھانا گھر پر آرڈر کر محفوظ طریقہ ہے تاہم گھر آنے والے پارسلز کواحتیاط سے کھولیں اور پیکنگ کھولنے کے بعد ہاتھ صاف کرکے اندر موجود اشیاءکو ہاتھ لگائیں۔اگر آپ کے گھر میں کوئی بیمار پڑ جاتا ہے تو اس کے کھانے پینے کے برتن الگ رکھیں اور انہیں اپنے برتنوں سے الگ ہی دھوئیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -