کڈنی عطیہ کرنے کے بدلے ایک کروڑ کی پیشکش، خاتون نے رابطہ کیا تو اُلٹا تین لاکھ روپے سے محروم ہوگئی

کڈنی عطیہ کرنے کے بدلے ایک کروڑ کی پیشکش، خاتون نے رابطہ کیا تو اُلٹا تین ...
کڈنی عطیہ کرنے کے بدلے ایک کروڑ کی پیشکش، خاتون نے رابطہ کیا تو اُلٹا تین لاکھ روپے سے محروم ہوگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کڈنی عطیہ کرنے کے عوض ایک کروڑ روپے حاصل کرنے کی کوشش میں لڑکی الٹا تین لاکھ روپے لٹوا بیٹھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 25سالہ لڑکی کا تعلق بھارتی شہر بنگلور سے تھا جس نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار پڑھا جس میں گردہ عطیہ کرنے کے بدلے ایک کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ لڑکی نے لالچ میں آ کر اس اشتہار میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر لیا۔

لڑکی نے فون کیا تو ایک مرد نے اپنا تعارف ہیدا فینگ کے نام سے کرایا۔ اس نے لڑکی کو بتایا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق ہو گی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے اسے فیس دینی ہو گی۔ اس نے لڑکی کو تین بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات دیں اور پولیس پرمیشن چارجز، ٹیکس فیس وغیرہ کی مد میں تین لاکھ روپے جمع کروانے کو کہا۔ لڑکی کا تعلق غریب گھر سے تھا۔ اس کے پاس اتنی رقم نہیں تھی تاہم اس نے زیور بیچ کر رقم کا انتظام کیا اور ان بینک اکاﺅنٹس میں جمع کروا دی۔ اس کے بعد فینگ نامی اس شخص نے رابطہ ختم کر دیا۔ کئی دن رابطہ نہ ہونے پر لڑکی نے سی ای این کرائم پولیس کو رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بینک اکاﺅنٹس میں رقم جمع ہونے کے چند منٹ کے اندر نکلوا لی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -