’اب میری گرل فرینڈ بھی ہمارے ساتھ رہے گی‘ اپنی بیوی سے انوکھے ترین معاہدے پر دستخط کروانے والا شخص، بیگم پولیس کے پاس پہنچ گئی

’اب میری گرل فرینڈ بھی ہمارے ساتھ رہے گی‘ اپنی بیوی سے انوکھے ترین معاہدے پر ...
’اب میری گرل فرینڈ بھی ہمارے ساتھ رہے گی‘ اپنی بیوی سے انوکھے ترین معاہدے پر دستخط کروانے والا شخص، بیگم پولیس کے پاس پہنچ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے گرل فرینڈ کو ساتھ رکھنے کے معاہدے پر دستخط کروا لیے جس پر بیوی پولیس کے پاس پہنچ گئی اور ایف آئی آر درج کروا دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے ضلع کھیدا میںواقع گاﺅں سیجویدا میں پیش آیا ہے۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر ایک پرائیویٹ بینک میں ملازم ہے۔ اس کا ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی تعلق ہے جو ناڈیاڈ ٹاﺅن کی رہائشی ہے۔ اس نے ایک روز اپنی بیوی سے کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو بھی گھر میں اس کے ساتھ ہی رکھنا چاہتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ”میں نے اس سے انکار کیا تو اس نے مجھے تھپڑ دے مارا اور کہا کہ اگر میں نے انکار کیا تو وہ خودکشی کر لے گایا مجھے قتل کر ڈالے گا۔ اس نے زبردستی فون پر میری اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بات بھی کروائی۔ اگلے وہ ایک کاغذ لے کر آ گیا اور مجھے اس پر دستخط کرنے کو کہا۔ جب میں نے پڑھا تو وہ اس کی گرل فرینڈ کے میرے ساتھ گھر میں رہنے کا معاہدہ تھا جس میں مختلف شرائط رکھی گئی تھی۔ “ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -