گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے سے کس کا نقصان ہو گا اور کس کا فائدہ؟ وقار یونس نے تشویشناک بات کہہ دی

گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے سے کس کا نقصان ہو گا اور کس کا فائدہ؟ وقار یونس نے ...
گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے سے کس کا نقصان ہو گا اور کس کا فائدہ؟ وقار یونس نے تشویشناک بات کہہ دی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر اور قومی ٹیم کے موجودہ باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور باﺅلرز کو نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور باﺅلرز کو نقصان ہو گا کیونکہ گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی جس سے یقینا بلے بازوں کو فائدہ ملے گا۔ باﺅلرز کو ناصرف تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی بھی ہونا پڑے گا بلکہ کامیابی کے بعد جشن نہ منانا بھی عجیب سا لگے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کیلئے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا اور کرکٹ میں سب کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوگی کیونکہ ذرا سی لاپرواہی سے نقصان ہوسکتا ہے، کورونا وائرس سے کرکٹ کا حسن ماند پڑجائے گا۔

مزید :

کھیل -