چین نے غربت ختم کرنے کے لئے اپنے ہزاروں شہریوں کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا

چین نے غربت ختم کرنے کے لئے اپنے ہزاروں شہریوں کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان ...
چین نے غربت ختم کرنے کے لئے اپنے ہزاروں شہریوں کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین رواں سال 32 ہزار کالج گریجویٹس کو تعلیم، زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور غربت سے نجات کے شعبوں میں کمیونٹی کی سطح کے عہدوں پر ملازمت دے گا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق چین کی وزارت انسانی وسائل وسماجی تحفظ اوروزارت خزانہ کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چین رواں سال 32 ہزار کالج گریجویٹس کو تعلیم، زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور غربت سے نجات کے شعبوں میں کمیونٹی کی سطح کے عہدوں پر ملازمت دے گا۔گذشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد 5 ہزار تک زیادہ ہے کیونکہ ملک نے اس بھرتی کے لئے مضبوط مالی اعانت کا عہد کیا ہے۔ سرکلر میں انتہائی پسماندہ علاقوں کے ساتھ ساتھ کوویڈ- 19 سے متاثرہ علاقوں میں کالج کیگریجویٹس کے لئے مزید اسامیاں پیدا کرنے کا کہا گیا ہے۔ایک سرکاری ورک رپورٹ کے مطابق چین رواں سال روزگار کےاستحکام اورمعیار زندگی کویقینی بنانےکو ترجیح دےگااورغربت کی لکیر سےنیچےزندگی گزارنےوالےتمام دیہی باشندوں اور تمام غریب کانٹیوں میں غربت کے خاتمے کو یقینی بنائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -