چین میں منشیات کیخلاف ملک گیر مہم،اب تک کتنے ہزار افراد کو گرفتارکر لیا گیا؟ناقابل یقین خبر آگئی

چین میں منشیات کیخلاف ملک گیر مہم،اب تک کتنے ہزار افراد کو گرفتارکر لیا ...
چین میں منشیات کیخلاف ملک گیر مہم،اب تک کتنے ہزار افراد کو گرفتارکر لیا گیا؟ناقابل یقین خبر آگئی

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے محکمہ انسداد منشیات نےرواں سال جنوری 2020میں شروع کی جانے والی ایک سالہ مہم کے دوران 10ہزار715 منشیات سے متعلق کیسز کا اندراج کیا ہے جبکہ 11ہزار496مشتبہ افراد کو گرفتار کیاہے۔

چین کےقومی کمیشن برائےانسداد منشیات کےمطابق چائنہ کی پولیس اورمحکمہ انسدادمنشیات کے گذشتہ ماہ 15مئی تک چھاپوں کے دوران کل 11.4ٹن منشیات اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہوانے والا 794ٹن مواد برآمد کیا گیاہے،کمیشن کی جانب سے منشیات کیخلاف شروع کی گئی مہم میں جنوب مغربی چین کے صوبہ یوننان کو بڑے محاذ کے طور پر لیا گیا ہے۔یوننان کی سرحد سنہری مثلث سے ملتی ہے جو کہ منشیات کی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے بدنام ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2سال سے جنوب مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ منشیات کے حوالے سے ہونے والے جرائم ختم کرنے کیلئے جاری مہم کے باوجود سنہری مثلث سے منشیات کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے جو کہ چین کیلئے بڑا خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019میں سنہری مثلث سے 34.8ٹن منشیات قبضہ میں لی گئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -