وکٹ لینے پر جشن نہ منانے کا معاملہ اور تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، جسپریت بمرا نے بھی لب کشائی کر دی

وکٹ لینے پر جشن نہ منانے کا معاملہ اور تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، جسپریت ...
وکٹ لینے پر جشن نہ منانے کا معاملہ اور تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، جسپریت بمرا نے بھی لب کشائی کر دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا نے کہا ہے کہ وکٹ لینے پر جشن نہ منانے سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی البتہ گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال پر پابندی سے باﺅلرز کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویڈیو سیریز کیلئے این بشپ اور شان پولاک کو انٹرویو دیتے ہوئے جسپریت بمرا نے کہا کہ پہلے بھی وکٹ لینے پر ہائی فائیو کیلئے بیتاب نہیں ہوتا تھا اس لئے روایتی انداز میں جشن منانے کا موقع نہ ملنے پر مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی البتہ گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال پر پابندی سے باﺅلرز کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

بھارتی باﺅلر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کنڈیشنز بیٹسمینوں کے حق میں ہوتی ہیں، پچز فلیٹ اور میدان چھوٹے ہوتے جارہے ہیں،گیند کو سوئنگ کے قابل رکھنے کیلئے کسی متبادل چیز کا انتظام ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحن میں باﺅلنگ پریکٹس کے دوران رن اپ کیلئے جگہ ہی نہیں ہوتی تھی، بعد ازاں فاصلہ بڑھانے کا بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آیا، اگر بغیر طویل رن اپ کے ہی تیز باﺅلنگ ہو سکتی ہے تو اتنی دوڑ لگانے کا کیا فائدہ ہے۔

مزید :

کھیل -