وزیراعظم عمران خان کورونا کے بارے میں۔۔۔پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما پلوشہ خان نےایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا کے بارے میں ذہنی طور پر مفلوج ہیں، ان کی سوئی روز اول سے لاک ڈاؤن نہ کرنے پر اٹکی ہوئی ہے،وہ ہر بار ٹی وی پر آتے ہیں اور پرانی تقریر دہراتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ وزیراعظم باور کرا رہے ہیں کہ وباء کا مقابلہ قوم خود کرے،اس طرح نالائق وزیراعظم وباء کی تباہی کا ملبہ بھی عوام پر ڈال رہے ہیں، وزیراعظم اٹھارہویں ترمیم کا بہانہ بنا کر اپنی ذمے داریوں سے فرار اختیار نہیں کر سکتے،اگر صحت وفاق کی ذمہ داری نہیں ہے تو وزیراعظم صحت کے وزیر کیوں ہیں؟ ۔پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی پوزیشن یہ نہیں ہے کہ وہ کورونا وباء کے شکار عوام کو صحت کی ضمانت دے سکیں، جو ریاست کی ذمے داری ہے، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت تو ان کی اپنی ہے تو پھر اسلام آباد، پنجاب اور کے پی میں ہونے والے لاک ڈاؤن کا غصہ سندھ پر کیوں اتار رہے ہیں؟۔