ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ابھی بالکل اندازہ نہیں ہے کہ یہ کس طرف جائیں گے ضرورت ہے تو آپ کی دعا کی یہ ضروری ہے۔ روحانی قوت تیز ہو گی تو سب اچھا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کی زندگی میں اب کوئی نئی اور اہم تبدیلی ہونے والی ہے آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو وہ ضرور پوری ہو جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 استخارہ کریں بار بار رکاوٹوں کا سامنا کیوں ہو جاتا ہے آپ جس بھی بات کو آسان سمجھ رہے ہیں اور جس پر بھروسہ کر رہے ہیں اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آج کا دن اچھا اور اہم ہے مشکلات سے نکالنے کے لئے جیسے کوئی غیبی مدد آنے والی ہے اور آپ کو اپنے سارے کام انشاءاللہ آسان ہی محسوس ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 گھبرانے کی ضرورت بالکل نہیں ہے جو اللہ کرتا ہے وہ ہی ہمارے حق میں بتہر ہوتا ہے اور اب بہتر ہی ہونے والا ہے۔ کسی وقت بھی اچھی خبر مل جانے کا امکان موجود ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صبر سے کام لیں اچھا وقت ان شاءاللہ قریب آنے والا ہے اور آپ کو اللہ ہر مشکل سے نکال دیں گے۔ بس اپنے حقوق العباد والے معاملات ضرور ٹھیک کر لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج کا دن ایک اہم خبر لے کر آیا ہے جو کام آپ کافی دنوں سے چاہ رہے تھے بحکم اللہ اب ہونے کا امکان ہے اور رکا ہوا پیسہ بھی کسی جانب سے آنے کی امید ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرا اللہ ہے نا وہ ساری پریشانیاں ختم کر دے گا اور آپ کو ہر مشکل سے نکال کر آسانیاں دے گا۔ زائچہ اب بہتری میں جا رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 استخارہ کر لیں تاکہ مناسب راستے کا تعین ہو سکے۔ کافی دنوں سے اپنے معاملات سمجھ میں ہی نہیں آ رہے اور نا ہی کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ استخارہ ہی بتائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ کسی انجان بندے سے دوستی کر رہے ہیں۔ وہ ایک بار اس کے بارے میں معلومات ضرور حصال کریں اور یہی بات نیا رشتہ طے کرنے والوں کے لئے ہے بچوں پر نظر بھی رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کو اب اہم ذمہ داری سے نجات مل سکتی ہے۔ مگر آپ دوسروں کا درد سر اپنا بنا لیتے ہیں۔ اس وقت صرف یا حی یا قیوم کا ذکر جاری رکھیں یہ آپ کے لئے مناسب ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 چلتے پھرتے ہی کسی جانب سے فائدہ ہاتھ میں آنے کا امکان ہے اپٓ کا ایک بند سلسلہ کسی وقت بھی دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع بھی مل سکتی ہے جو شاندار ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -