زمین کا تنازع 22سالہ نوجوان کی جان لے گیا

زمین کا تنازع 22سالہ نوجوان کی جان لے گیا
زمین کا تنازع 22سالہ نوجوان کی جان لے گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رائیونڈ سٹی میں زمین کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا باپ بھی زخمی ہو ا۔

تفصیل کے مطابق چک بوٹا لدھیکی میں زمین کے تنازع پر ملزم عرفان، عمران، شعیب اکرم اور شاہ زمان نے فائرنگ کر کے 22 سالہ شاہ زیب کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا باپ بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ ملزمان واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -