آئی پی ایل کے لیے بھارت کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پر دباو

آئی پی ایل کے لیے بھارت کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پر دباو
آئی پی ایل کے لیے بھارت کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پر دباو

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت انڈین پرئمیر لیگ کے انعقاد کے لیے کیریبیئن لیگ کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز پر دباو ڈالنے لگا،سی پی ایل کو اپنے وقت سے ہفتہ، 10 دن پہلے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم ویسٹ انڈیز کو راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنا ایونٹ چند روز پہلے ختم کردے تاکہ وہاں سے ا?ئی پی ایل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز بائیوببل سے بائیوببل منتقل ہوکر انڈین لیگ سے قبل اپنی ٹیموں کو جوائن کرسکیں۔

 بھارت باقی 31 میچز 19 ستمبر سے 10 اکتوبر تک مکمل کرنا چاہتا ہے تاہم فی الحال اس کیلیے بڑی پریشانی کیریبیئن پریمیئر لیگ ثابت ہورہی ہے جوکہ 28 اگست سے 19 ستمبر تک کھیلی جائے گی، جس کی وجہ سے کئی اہم پلیئرز آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔دونوں ٹی 20 لیگز کاحصہ بننے والے کچھ بڑے پلیئرز میں کیرون پولارڈ، کرس گیل، ڈیوائن براوو، شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر،نکولس پوران، فابیان ایلن، کیمو پال، سنیل نارائن اور کو. برینڈن میک کولم شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -