کراچی میں ڈاکو بے قابو، 24 گھنٹوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہریوں کو قتل 3کو زخمی کردیا گیا

کراچی میں ڈاکو بے قابو، 24 گھنٹوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہریوں کو قتل 3کو زخمی ...
کراچی میں ڈاکو بے قابو، 24 گھنٹوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہریوں کو قتل 3کو زخمی کردیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )روشنیوں کے شہر میں ڈاکو بے قابو ہوگئے ہیں،ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پر تین شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر ميں ڈاکوؤں  نے وجيہ الحسن اور جمالی پل کے قريب آغا نامی شخص کو گولی ماردی۔جس سے دونوں جان کی بازی ہارگئے۔ گزری میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے نقدی موبائل فون چھين لیا جبکہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں شہری وسيم جاں بحق ہوگیا۔جنرل سٹور کے سامنے واقع لیبارٹری کے گارڈ نے جب یہ منظر دیکھا تو گولی چلادی جس سے ملزم زخمی ہوگیا اور علاقہ مکینوں نے2 ملزمان وقار اور ہدایت اللہ کو پکڑ کر پوليس کے حوالے کردیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل تحويل ميں لے لی۔

شاہراہ  فیصل کے قريب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔ ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں ملزمان نے فائرنگ کی۔ ڈیفنس فیز ون میں بھی خاتون سمیت دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

مزید :

قومی -