چٹ پٹے مزیدار پکوان!

چٹ پٹے مزیدار پکوان!

  

کباب

اشیاء:

 پسندے ایک کلو

سفید  زیرہ ایک کھانے کا چمچہ

خشخاش ایک کھانے کا چمچہ

کھوپرا 2انچ کا ٹکڑا

بادام 6 عدد

گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچے،پسا ہوا

سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ

گھی حسب ِ ضرورت

ہری مرچ حسب ِ ضرورت

پودینہ حسب ِ ضرورت

ترکیب:

پسندے صاف کر کے دھو لیں اور پھر اس پر نمک لگا کر دو گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ سفید زیرہ خشخاش،کھوپرے کا ٹکڑا اور بادام کو بھون کر پیس لیں۔ اب تمام اشیاء کوگرم مصالحہ اور سرخ مرچ کو پسندوں پر لگا دیں۔ پھرا سے اوون میں بیک کر لیں۔جب پسندے اچھی طرح پک جائیں تو اسے اوون سے نکال کر اوپر سے ہری مرچ اور پودینہ کتر کر ڈال دیں۔ شیر مال سے دم کے کباب بہت لطف دیتے ہیں۔

بند گوبھی گوشت

اشیاء:

بند گوبھی  آدھا کلو

گوشت آدھا کلو

گھی آدھا پاؤ

دہی آدھا پاؤ

ادرک ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا

لہسن ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا

لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،پسی ہوئی

نمک حسب ِ ذائقہ

 پیاز 2 عدد

ترکیب:

گوشت اچھی طرح صاف کر کے دھوئیں پھر اس کے ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیں۔ تمام مصالحہ جات پیس کر دہی میں ملا دیں۔ ایک دیگچی میں پیاز کاٹ کر بادامی رنگ کر لیں پھراس میں مصالحہ ملی دہی کا بگھار دیں۔ جب دہی بھن جائے تو اس میں گوشت ڈال دیں، اب ان تمام اشیاء کو اچھی طرح بھونیں۔ ایک کپ پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔جب گوشت گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے تو بند گوبھی کاٹ کر ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بھوننے کے بعد دم دیں۔اب چاول یا روٹی سے نوش فرمائیں۔

پھول گوبھی گوشت

اشیاء:

پھول گوبھی  آدھا کلو

گوشت آدھا کلو

گھی آدھا پاؤ

دہی آدھا پاؤ

 پیاز 2 عدد

ادرک ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا

لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،پسی ہوئی نمک حسب ِ ذائقہ

ترکیب:

پھول گوبھی کی ترکیب کی تیاری بالکل بند گوبھی گوشت کی طرح ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں بند گوبھی کی جگہ ”پھول گوبھی“ شامل ہے، لہٰذا اسے بھی بند گوبھی گوشت کی ترکیب پر تیار کر لیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -