بھرپور کوشش کرتا ہوں،کام سے مکمل انصاف کروں 

بھرپور کوشش کرتا ہوں،کام سے مکمل انصاف کروں 

  

مکمل انصاف کروں۔عتیق الرحمن نے اپنے نئے انٹرنیشنل پراجیکٹ ”زبان کے چور“کیلئے ایتھوپیا کی ماڈل اداکارہ سی آن کو مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا۔”زبان کے چور“ کامیڈی پراجیکٹ ہے جس کی تمام تر ریکارڈنگ دبئی میں کی جائے گی۔اس ڈرامے میں سی آن کے ساتھ دیگر مختلف ملکوں کے ماڈل و اداکار بھی کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”پاکستان“سے گفتگو کے دوران کیا۔  عتیق الرحمن نے بتایا کہ میں اس کامیڈی ڈرامے میں پاکستانی سٹار کاسٹ شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔”زبان کے چور“کو زویا نے تحریر کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عتیق الرحمن نے بتایا کہ کرونا کی وبا کے اثرات کم ہوتے ہی ڈرامہ کی ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ مذکورہ ڈائریکٹر اس سے قبل مختلف چینلز کیلئے کئی شہرہ آفاق ڈراموں کی ڈائریکشن کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔عتیق الرحمن نے کہا کہ کامیڈی ڈرامہ سیریز ”چوکی نمبر 420“کی بے پناہ کامیابی اور پذیرائی کے بعد ایک نجی چینل کیلئے اِسی طرز پرنئی کامیڈی ڈرامہ سیریز”تھانہ ٹک ٹاک“ بنانے جا رہا ہوں۔ ”تھانہ ٹِک ٹاک“کے پروڈیوسر رمضان بلال ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں افتخار ٹھاکر، بابرعلی، شاذب مرزا، سخاوت ناز، سردارکمال، زْنیرا ماہم، اقصیٰ ملک اورشاہ جہاں رانا شامل ہیں۔ رائٹر و ڈائریکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ بطوررائٹر ”تھانہ ٹِک ٹاک“ میرا آٹھواں کامیڈی ڈرامہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں عتیق الرحمن نے بتایا کہ خصوصاََ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں کامیڈی ڈراموں کا بہت فقدان ہے جبکہ لوگوں کواپنی زندگیوں میں ہسنے ہسانے کے مواقع کم ہی میسر ہیں ایسے میں گھر بیٹھے آسان تفریح کا لوگوں کومل جانا کسی غنیمت سے کم نہیں۔ سنجیدہ ڈراموں سے زیادہ مجھے کامیڈی ڈرامہ لکھنا پسند ہے کیونکہ عام زندگی میں ہنسنا ہنسانا میرا اپنا مزاج ہے۔”تھانہ ٹِک ٹاک“کے حوالے سے کوشش ہوگی کہ یہ ڈرامہ ”چوکی نمبر 420“ سے زیادہ مقبولیت حاصل کرے۔عتیق الرحمن نے مزید بتایا کہ پاکستان کا شاید ہی کوئی بڑا فنکار ہو جس نے میرے ساتھ کام نہ کیا ہو۔ میں اپنے ساتھ کام کرنے والے چند فنکاروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ دوران ریکارڈنگ میرے ساتھ تعاون کیا جس کی وجہ سے میں ان کو بار بار کاسٹ کرتا ہوں۔نجی چینل سے میرے مزاحیہ شو ”شغل مغل“کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

٭٭٭

ڈرامہ انڈسٹری نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا

معروف رائٹر، ڈائریکٹر عتیق الرحمن کی گفتگو

مزید :

ایڈیشن 1 -