والد کی طرح کرکٹ میں شہرت چاہتا ہوں، عثمان قادر

والد کی طرح کرکٹ میں شہرت چاہتا ہوں، عثمان قادر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ میرے عزیز والد آپ میرے اسٹار ہیں،میں آپ سے بہت محبت کرتا اور آپ کو یاد کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان نے کہا کہ  کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک ایسا بھی دن آئے گا کہ میں آپ کو کبھی بھی دیکھ نہیں پاؤں گا۔اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر نے کہاکہ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔، آپ کو بہت شدت سے یاد کررہا ہوں۔ٹوئٹر پیغام میں عثمان قادر نے اپنے والد کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ عثمان قادر سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے ہیں، 2019 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے، 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -