بھارتی بورڈ کی کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی حمایت 

بھارتی بورڈ کی کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی حمایت 

  

ممبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کو دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کی تقریب اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی حمایت کر دی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی20فارمیٹ کو 2028کے اولمپک گیمز میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔اس سے قبل سنہ 1900میں کرکٹ کو پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز میں شامل گیا تھا۔ انڈین بورڈ نے اس سے پہلے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -