جنوبی افریقن ٹیم جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کریگی

جنوبی افریقن ٹیم جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کریگی

  

جوہانسبرگ  (اے پی پی) کرکٹ ساوتھ افریقہ (سی ایس اے) کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آئرلینڈ  کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز ملتوی ہونے کے بعد کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس خلا کو پر کرنے کے لئے دورہ آئرلینڈ کا فیصلہ کیا۔ یہ دورہ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے آئرش کرکٹ بورڈ اس دورہ کو اپنی ٹیم کے لئے بہت اہم قرار دے رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -