وقت کے ساتھ کرکٹ میں بہت تبدیلیاں آگئیں، لارا

وقت کے ساتھ کرکٹ میں بہت تبدیلیاں آگئیں، لارا

  

 جمیکا(نیٹ نیوز)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین برائن لارا نے کہا کہ وقت کے ساتھ کرکٹ میں بہت تبدیلیاں آگئیں ہیں اور کئی نئے قوانین سامنے آئے ہیں ہمار ے دور میں کرکٹ زیادہ مشکل تھی اب ہر ٹیم کے لئے بڑا سکورکرنا آسان ہوگیا ہے لارا نے مزید کہا کہ شائقین میں کرکٹ کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے جو خوش آئند بات ہے کئی نئی ٹیمیں منظر عام پر آئیں ہیں اور  پوری دنیامیں کھیل کو بہت پذیرائی حاصل ہورہی ہے لارا نے کہا کہ کرکٹ سے میری بہت حسین یادیں وابستہ ہیں۔ جو آج بھی جب یاد آتی ہیں تو کرکٹ کی دنیا میں واپس لوٹ جاتا ہوں ملک کے لئے بڑے اعزاز حاصل کرنے کی بہت خوشی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -