فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،جرمنی،سپین اور اٹلی کی ٹیمیں کامیاب

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،جرمنی،سپین اور اٹلی کی ٹیمیں کامیاب

  

برلین (اے پی پی)فیفا ورلڈ کپ یورپیئن کوالیفائرز میں جرمنی نے رومانیہ، سپین نے جارجیا، اٹلی نے بلغاریہ، فرانس نے قزاخستان، انگلینڈ نے البانیہ، ہنگری نے سان مارینو، پولینڈ نے انڈورا، ڈنمارک نے مالڈووا، سوئٹزرلینڈ نے لتھوانیا اور سویڈن نے کوسوو کو شکست دے دی۔ فن لینڈ اور یوکرین کے مابین کھیلا گیا میچ برابر رہا۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ارینا میں کھیلے گئے گروپ جے کے میچ میں جرمنی نے رومانیہ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول سرج گنبری نے کیا۔گروپ بی کے میچ میں سپین نے جارجیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ سپین کی طرف سے فیران توریس اور دانی اولمو نے گول ایک، ایک گول کیا۔ گروپ سی کے میچ میں اٹلی نے بلغاریہ کو بآسانی 0-2 سے مات دی۔ بیلوٹی اور لوکیٹیلی نے اٹلی کی جانب سے گول کئے۔ آستانہ ارینا میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے قزاخستان کو 0-2 سے شکست دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -