بارسلونا اوپن، پابلو اور کارلوس ڈبلز مینز ایونٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بارسلونا اوپن، پابلو اور کارلوس ڈبلز مینز ایونٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  

بارسلونا (اے پی پی)پابلو کیرینو اور کارلوس گارفیا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے پاؤلش جوڑی دار لیوکاز کیوبوٹ پر مشتمل ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جوڑی کو  شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ پابلو کیرینو اور کارلوس گارفیا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی جو وائلڈ کارڈ انٹری پر ایونٹ میں شامل ہوئی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور جوڑی دار لیوکاز کیوبوٹ پر مشتمل ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -