پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید چل بسے

پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید چل بسے

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کرگئے۔سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔پاکستان باسکٹ بال فیڈرشین کے سیکریٹری خالد بشیر نے کہا کہ غلام فرید کچھ عرصہ سے شوگر کے عارضے کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔خالد بشیر نے کہا کہ باسکٹ بال کیلئے غلام فرید کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سابق کپتان غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -