کیون پیٹرسن کو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید

کیون پیٹرسن کو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن (این این آئی)انگلینڈ کے سابق مشہور بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاک بھارت تعلقات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نریندر مودی کی عمران خان کو لکھی گئی ٹوئٹ سے مجھے خوشی ہوئی  اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے میدان میں اور باہر اکٹھے ہونے کے خواب کو تعبیر مل سکے گی۔ اس سال نے ہمیں دکھا دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔سابق انگلش بیٹسمین نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات آگے بڑھنے کی امید بھی ظاہر کی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے لئے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔