سوئٹزرلینڈ نے امریکہ،آئرلینڈ نے مالٹا کو ہرا دیا

سوئٹزرلینڈ نے امریکہ،آئرلینڈ نے مالٹا کو ہرا دیا

  

جنیوا(اے پی پی)انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں سوئٹزرلینڈ نے امریکا اور آئرلینڈ نے مالٹا کو شکست دے دی۔ کیبن پارک، سینٹ گیلن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ امریکا کے سیبسٹین لیجٹ نے پانچویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو زیادہ دیر قائم نہ رہی اور دسویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے ریکارڈو روڈریگرز نے گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف 1-1 گول سے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے 18 ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹیون زبیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ ورتھریسی سٹیڈیم، کلاجینفرٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے مالٹا کو بآسانی 0-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے جورڈن جونز، گیون ویٹ اور ایلسٹر میک کین نے ایک ایک گول کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -