ٹی 10 لیگ، تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کرنے کی خوشی ہے، گیل

 ٹی 10 لیگ، تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کرنے کی خوشی ہے، گیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ابوظہبی (نیٹ نیوز)ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے ٹی 10 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔کرس گیل نے ابوظبی ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابوظبی کی جانب سے مراٹھا عریبیئنز کیخلاف صرف 22 بالز پر 84 رنز اسکور کیے، گیل نے اس میں سے 78 رنز باؤنڈریز کے ذریعے بنائے، اس دوران9 چھکے اور 6 چوکے جڑے، انھوں نے ففٹی صرف 12 بالز پر مکمل کر کے محمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کیا جو2018 کے ایڈیشن میں بنا تھا جبکہ کرس گیل کا کہنا ہے کہ ریکارڈ برابر کرنے کی بہت خوشی ہے۔ور میں کیرئیر میں ہی برابر کئے ریکارڈ کو توڑدونگا جس کے لئے میں تیار ہوں۔
گیل نے کہا کہ شائقین جب تک مجھے بیٹنگ کرتا دیکھنا چاہیں گے میں کرکٹ جاری رکھو ں گا۔