ورلڈاسکیٹنگ ایونٹ جیتنے کیلئے تیار ہوں، کریملین

ورلڈاسکیٹنگ ایونٹ جیتنے کیلئے تیار ہوں، کریملین

  

 اوسلو(نیٹ نیوز) ناروے سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ویمن اسکیٹر کریملین نے کہا کہ ورلڈ اسکیٹنگ ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤنگی مزید کہاکہ میرے لئے یہ ایونٹ بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے اور میں نے ہمیشہ ہر ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ملک کے لئے اب تک بے شما ر ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہوں یہ ایک مشکل کھیل ہے اور بچپن سے ہی مجھے اس سے بہت لگاؤ تھا مشکل ٹارگٹ حاصل کرنے میں ہمیشہ مزا آتا ہے میری کوشش ہوگی کہ میں کامیابی حاصل کرسکوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -