مارش کپ ٹورنامنٹ، تسمانیہ نے وکٹوریہ کو شکست دیدی

مارش کپ ٹورنامنٹ، تسمانیہ نے وکٹوریہ کو شکست دیدی

  

میلبورن(اے پی پی)مارش ون ڈے کپ میں تسمانیہ نے وکٹوریہ کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ث۔ میک لاسٹر رائٹ اور جورڈن سلک نے نصف سنچریاں بنائیں۔بدھ کو میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں وکٹوریہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  46.2 اوورز میں 222رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان پیٹرہینڈسکامب نے 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سیم ہارپر 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ٹام اینڈریوز نے تین جبکہ پیٹرسڈل اور بیو ویبسٹر نے  دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں تسمانیہ نے ہدف 44.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

۔ میک لاسٹر رائٹ نے 66 اور جورڈن سلک نے ناٹ آؤٹ 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -