لیسٹر سٹی کی ٹیم  ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی 

لیسٹر سٹی کی ٹیم  ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی 

  

لندن(اے پی پی)لیسٹر سٹی کی ٹیم  ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فاتح ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ساؤتھمپٹن  کی ٹیم کو شکست دے کر 50 سے زائد سالوں کے بعد ایف اے کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔  اس سے قبل لیسٹر سٹی کی ٹیم 1969 میں ایف اے کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا تاہم اس کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم ایف اے کپ کی تاریخ میں تاحال ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ فاتح ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھمپٹن  کو 0-1 سے شکست دی۔کیلیچی ایہاناچو نیدوسرے سیمی فائنل میں  واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔   فٹ بال کے سب سے قدیم ٹورنامنٹ ایف اے کپ کے 140 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ لندن میں جاری ہیں۔

 ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے  سیمی فائنل میں لیسٹر سیٹی اور ساؤتھمپٹن  کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرایا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے 10 منٹ بعد لیسٹر سٹی کے جیمی ورڈی کے خوبصورت پاس پر کیلیچی ایہاناچو نے اپنی دوسری کوشش پر گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو کھیل کے اختتام کر برقرار رہی۔ ساؤتھمپٹن  کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ ایف اے کپ کا فائنل میچ چیلسی اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان 15 مئی کو کھیلاجائے گا۔چیلسی کو سب سے زیادہ 14 بار ایف کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔\932

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -