تن سازی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

 تن سازی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اسلام آباد  (اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنشینل ایونٹ کے لئے قومی باڈی بلڈنگ(تن سازی) ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ  ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ ٹرائلز کے سلسلہ میں انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔اور اس سلسلہ میں تمام تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، قومی ٹیم اولمپیا ایمچور ایونٹ میں شرکت کرے گی،  یہ دو روزہ  ایونٹ 7 نومبر سے اٹلی میں کھیلا جائے گا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیاجارہا ہے۔