حکومت ریسلنگ کی ترقی کیلئے اقدامات کرے،پہلوان انور

حکومت ریسلنگ کی ترقی کیلئے اقدامات کرے،پہلوان انور

  

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی پہلوان کوچ استاد محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ریسلنگ کے کھیل پر توجہ دینے کے لئے اقدامات کرے، پہلوانی کا کھیل ثقافتی اور صدیوں پرانے کھیل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پہلوانوں نے بین الاقوامی سطح پر بے شمار میڈلز حاصل کررکھے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلوانی کا کھیل ہمارا ثقافتی اور صدیوں پرانا کھیل ہے جو جب بچے صبح سویرے اکھاڑے میں کشتی کرتے ہیں تو ان کا ایک اپنا نظارہ ہوتا ہے، استاد محمد انور نے کہا کہ پہلوانی کے کھیل کا ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -