فرانس کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں 2022 میں یوکرین سے مقابلہ ہوگا

 فرانس کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں 2022 میں یوکرین سے مقابلہ ہوگا

  

  

لندن  (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام فیفا ورلڈ کپ 2022یورپین کوالیفائر میں عالمی چیمپئن فرانس کا مقابلہ  یوکرین سے ہوگا، کیونکہ یورپ کی 55 ٹیموں کے لئے ڈرا زپیر کو زیورخ میں  ہوا تھا۔2018 ورلڈ کپ کے فاتحین گروپ ڈی میں یوکرین، بوسنیا اور ہرزیگوینا، فن لینڈ اور قازقستان سے مقابلہ کریں گے۔ جبکہ  2018 کے فائنلسٹ کروشیا کا مقابلہ گروپ ایچ میں سلوواکیا  سے ہوگا، روس کامقابلہ  سلووینیا  سے ہوگااور کوالیفائر میں قبرص اور مالٹا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی۔گروپ آئی میں انگلینڈ کا مقابلہ  مخالفین پولینڈ، ہنگری، البانیہ، انڈورا اور سان مارینو سے ہوگا۔

10 گروپوں میں شامل تمام ٹیمیں آئندہ سال مارچ 2021 سے  نومبر 2021 تک ہوم اینڈ اوے فارمیٹ میں کھیلیں گی  جس میں 10 گروپ کی فاتح ٹیمیں  2022 میں قطر میں ہونے والے فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔10 گروپس کی رنر اپ  ٹیمیں 2020-2021 یوئیفا نیشنس لیگ کے دو بہترین گروپس کی فاتحین  کے ساتھ مل کر ایک پلے آف میں داخل ہوں گی ۔یوروپی ٹیموں کے لئے آخری تین ٹکٹوں کا تعین مارچ 2022 میں ہوگا جس میں 12 ٹیمیں تین پلے آف پاتھس  پر مشتمل ہیں۔واضح رہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام فیفا ورلڈ کپ 2022 21 نومبر سے قطر میں شرو ع ہوگا اور 18 دسمبر 2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -