جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کوچ کا  مستعفی ہونے کا اعلان

جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کوچ کا  مستعفی ہونے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
برلین(آئی این پی)جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لؤ اس سال موسم گرما میں فٹ بال کی یورپیئن  چیمپئن شپ کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ اعلا ن جرمن فٹ بال فیڈریشن  کی طرف سے کیا گیا۔اعلان کے مطابق یوآخم لؤ اس کا معاہدہ 2022تک ہے مگر انہوں نے خود ہی اسے قبل از وقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹ بال کے آئندہ  ورلڈ کپ مقابلے 2022میں ہوں گے۔
 یوآخم لؤ اس  2006سے جرمن ٹیم کے کوچ ہیں اور جرمنی نے 2014کا فٹ بال ورلڈ کپ انہی کی کوچنگ میں جیتا تھا۔