ٹینس میں پاکستان کا نام روشن کرنا مقصد ہے، سارہ محبوب

  ٹینس میں پاکستان کا نام روشن کرنا مقصد ہے، سارہ محبوب

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمن ٹینس کھلاڑی  سارہ محبوب نے کہا کہ ملک کی جانب سے کھیلنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کھیل کا بچپن سے شوق ہے اور جب پہلی مرتبہ کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا تو اس وقت جو خوشی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے سارہ محبوب نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عا م پر لانے کی اشد ضرورت ہے اس کے لئے فیڈریشن کو اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے سارہ نے کہا کہ جب بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرتی ہوں پاکستانی پرچم کی سر بلندی میرا مقصد ہوتا ہے اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کرتی ہوں سارہ نے کہا کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کھیلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کھلاڑی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کریں تاکہ ہم مشکلات سے بچ سکیں کیونکہ پہلے ہی اس وباء سے پاکستان میں کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -