کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کاآغاز اچھاہوا ،محمد عباس 

کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کاآغاز اچھاہوا ،محمد عباس 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کیے جانے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کاآغاز اچھاہوا ہے،اعتماد اور ردہم کے ساتھ ایک بار پھر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں محمد عباس نے کہاکہ کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کا آغاز اچھا ہوا ہے، خوشی ہے کہ ہے پہلے دو میچز میں کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر ردہم حاصل کروں۔لمبی بولنگ کر کے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہوں، اعتماد اور ردہم کے ساتھ ایک بار پھر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔محمد عباس نے کہا کہ میں اپنے ورک لوڈ کو بھی سیٹ کر رہا ہوں، ٹارگٹ یہی ہے کہ ٹیم میں واپس آنا ہے جب بھی موقع دیا گیا تو ملک کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے میچ میں لیسٹرشائر میں بہت سردی تھی، کنڈیشنر کی وجہ سے مشکل ہوئی، ساؤتھمپٹن میں کنڈیشنر اچھی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ریورس سوئنگ کیلئے زور لگانا پڑتا ہے، اس سے ردہم میں آنے کا موقع مل رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -