خواتین کو چھیڑنے سے منع کر نے پر ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی 

  خواتین کو چھیڑنے سے منع کر نے پر ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں منگنی کی قریب کے دوران شہباز نامی محلہ دار اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی میں کھڑا ہو کر تقریب میں آنیوالی خواتین پر فقرے کس رہا تھا اس دوران حارث نامی نوجوان نے اسے گلی میں کھڑا ہونے سے منع کیا تو تلخ کلامی ہو گئی لیکن محلہ داروں نے بیچ بچاو کروا دیا  تھوڑی دیر بعد شہباز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہو کر دوبارہ آگیااور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حارث اور  اشرف زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں اشرف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے  زخمی حارث کا کہنا ہے کہ گھر میں تقریب کی وجہ سے خواتین اور مہمانوں کا آنا جانا تھا  شہباز اپنے دوستوں کے ہمراہ مہمانوں پر آوازیں کس رہا تھا اور بعد ازاں شہباز نے ساتھیوں کے ہمراہ تقریب میں آکر فائرنگ کردی۔

قلعہ گجر سنگھ میں منگنی کی تقریب میں فائرنگ  کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے  پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطاب

مزید :

علاقائی -