نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہوں، شرا پووا

نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہوں، شرا پووا

  

ماسکو(نیٹ نیوز) روس سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا نے کہا کہ کھیل سے وابستہ حسین یادیں آج بھی یاد ہیں مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے اس وقت کھیل سے دوری اختیار کی جب میں اپنے عروج پر تھی اور میں اپنے پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی بے پناہ محبت کی بدولت ہی میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے آج کل نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہوں جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے اور امید ہے کھلاڑی مستقبل میں ملک کا نام روشن کرینگی شراپووا نے مزید کہا کہ کھیل کے ساتھ حسین یادیں وابستہ ہیں اور میں نے کیرئیر میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کی اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی محنت سے کھیلنے کی تلقین کرتی ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -