بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے 4347 چالان

  بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے 4347 چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان جاری، سی ٹی او لاہور سید حماد کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 4347  گاڑیوں کے چالان کر کے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50  پبلک سروس وہیکلز بھی بند کر دی گئیں  ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 03 لاکھ 65 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 79 مقدمات بھی درج کروا کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3215 پبلک سروس وہیکلز بند کروائی گئیں   جبکہ 02 لاکھ 47 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ اورپچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 31 ہزار 353 پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔

مزید :

علاقائی -