دورہ نیوزی لینڈ،کرکٹ آسٹریلیا کا قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

 دورہ نیوزی لینڈ،کرکٹ آسٹریلیا کا قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

  

کینبرا(اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے17رکنی  قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میگ لیننگ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سلیکٹر شان فلیگلر نے کہا  آسٹریلوی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران  نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی -20 اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

۔شان فلیگلر نے کہاکہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے آسٹریلوی خواتین ٹیم  13 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی ۔

۔ تین ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  28 مارچ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین  ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ فلیگلر نے کہا کہ کووڈ-19 ایس او پیز کے تحت تین ٹی -20میچوں کی سیریز سے دو ہفتے قبل ٹیم کو الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اعلان کردہ آسٹریلوی  سکواد میں میگ لیننگ (کپتان) جبکہ دیگر کھلاڑیون میں  راچیل ہینز، ڈارسی بران، نکولا کیری، ہننا ڈارلنگٹن، ایشلی گارڈنر، الیسا ہیلی (وکٹ کیپر) جیس جوناسن، تحلیہ میکگرا، سوفی مولینکس، بیتھ موونی، ایلیسی پیری، میگان سٹرانو، جارجیہ وارہم، بلینڈا  واکروا  اور ٹیلا ویلیمک شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -