عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، وکلاء دلائل کیلئے طلب

 عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، وکلاء دلائل کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کے وکلاء کودلائل کے لئے طلب کرلیا  ایڈیشنل سیشن جج دثر فرید نے میاں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،میاں شہباز شریف نے موقف اختیارکر رکھاہے کہ پاناما لیکس پر عمران خان کو رشوت آفر نہیں کی،عمران خان نے جلسوں میں بے بنیاد الزامات عائد کئے،عدالت سے استدعاہے کہ  عمران خان کو سو ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -